طاغوت کیا ہے ؟

طاغوت ہر وہ چیز ہے جس کی اللہ کے سوا عبادت کی جائے اور وہ اپنی عبادت کیے جانے یا کروائے جانے پر راضی ہو۔

طاغوت خدائی کے جھوٹے داعویدار کو کہتے ہیں ۔انبیاء علیھم السلام اور اولیاء اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف بلاتے تھے اور وہ غیراللہ کی عبادت کرنے والوں کے سب سے بڑے دشمن تھے اس لیے وہ طاغوت نہیں ہیں چاہے لوگ ان کی بندگی کریں۔

امام مالک فرماتے ہیں:

ہر وہ چیز جس کی اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کی جائے طاغوت کہلاتی ہے۔

امام ابن قیم “طاغوت”کی تعریف یوں بیان کرتے ہیں:

“ہر وہ ہستی یا شخصیت طاغوت ہے جس کی وجہ سے بندہ اپنی حد بندگی سے تجاوز کر جاتا ہے چاہے وہ معبود ہو،یا پیشوا ،یا واجب اطاعت،چنانچہ ہر قوم کا طاغوت وہ شخص ہوتا ہے جس سے وہ اللہ اور رسول اللہ ﷺ کو چھوڑ کر فیصلہ کراتے ہوں،یا اللہ کو چھوڑ کے اس کی عبادت کرتے ہوں،یا الہی بصیرت کے بغیر اس کے پیچھے چلتے ہوں ،یا ایسے امور میں اس کی اطاعت کرتے ہوں جن کے بارے میں انہیں علم ہے کہ یہ اللہ کی اطاعت نہیں۔”(ھدایۃ المستفید: 1219)

شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب فرماتے ہیں:

ہر وہ شخص جس کی اللہ کے علاوہ عبادت کی جاتی ہو ،اور وہ اپنی اس عبادت پر راضی ہو ،چاہے وہ معبود بن کے ہو ،پیشوا بن کے ہو،یا اللہ اور اس کے رسول کی ااطاعت سے بے نیاز ،واجب اطاعت بن کے ہو،طاغوت کہلاتا ہے۔(الجامع الفرید:265)

طاغوت تو بے شمار ہیں مگر ان کے سر کردہ و سر بر آوردہ پانچ ہیں:

(1) ابلیس لعین۔
(2) ایسا شخص جس کی عبادت کی جائے اور وہ اس فعل پر رضامند ہو۔
(3) جو شخص لوگوں کو اپنی عبادت کی دعوت ہو اگرچہ اس کی عبادت نہ بھی ہوتی ہو۔
(4) جو شخص علم غیب جاننے کا دعوی کرتا ہو۔
(5) جو شخص اللہ کی نازل کی ہوئی شریعت کے خلاف فیصلہ کرے۔

اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں ایک بندے کے تین درجے ہیں۔

پہلا درجہ یہ ہے: کہ بندہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہی کو حق سمجھے مگر اس کے احکام کی خلاف ورزی کرے تو یہ فسق اور وہ گناہ گار ہو گا۔

دوسرا درجہ یہ ہے: کہ وہ اللہ کی فرمانبرداری سے منحرف ہو کر یا تو خودمختار بن جائے یا کسی اور کی بندگی کرنے لگے ۔یہ شرک و کفر ہے۔

تیسرا درجہ یہ ہے: کہ وہ اللہ سے بغاوت کرے اور اس کی مخلوق پر خود اپنا حکم چلائے ۔جو شخص اس مرتبے پر پہنچ جائے وہ طاغوت ہے۔اور کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ طاغوت کا منکر نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

فَمَن يَكْفُرْ بِٱلطَّٰغُوتِ وَيُؤْمِنۢ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱسْتَمْسَكَ بِٱلْعُرْوَةِ ٱلْوُثْقَىٰ لَا ٱنفِصَامَ لَهَا ۗ

ترجمہ: پس جو طاغوت کے ساتھ کفر کرے اور الله پر ایمان لائے تو اس نے مضبوط حلقہ پکڑ لیاجو ٹوٹنے والا نہیں (سورۃ البقرۃ،آیت 256)

شیطان سب سے بڑا طاغوت ہے۔جو غیراللہ کی عبادت کی طرف بلاتا ہے۔

۞ أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَٰبَنِىٓ ءَادَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا۟ ٱلشَّيْطَٰنَ ۖ إِنَّهُۥ لَكُمْ عَدُوٌّۭ مُّبِينٌۭ ﴿60﴾

ترجمہ: اے آدم کی اولاد! کیا میں نے تمہیں تاکید نہ کر دی تھی کہ شیطان کی عبادت نہ کرنا کیونکہ وہ تمہارا صریح دشمن ہے (سورۃ یس،آیت 60)

اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ شیطان کی اطاعت شیطان کی عبادت ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

جو شخص (لا اله الا الله)کا اقرار کرے اور اللہ کے سوا جن جن کی عبادت کی جاتی ہے اُن کا انکار کرے۔اُس کا مال و خون مسلمانوں پر حرام ہو گیا اور اس کے دل کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے۔(مسلم ،کتاب الایمان)

غور فرمائیے! کہ صرف زبان سے کلمہ پڑھ لینے سے مال و جان حرام اور محفوظ نہیں ہو سکتی بلکہ مسلمانوں کی تلوار سے جان و مال اس وقت حرام ہو گی جب ان معبودوں کا انکار کر دیا جائے جن کی اللہ کے علاوہ عبادت کی جاتی ہے۔

مگر آج اللہ کو چھوڑ کر جن جن کی عبادت ہو رہی ہے اکر لوگ اُن کی تردید نہیں کرتے جبکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جن جن کی عبادت کی جاتی ہے اُن کا نکار کرو۔

وہ جابر اور ظالم حکمران جو فیصلے کے لیے کتاب و سنت کا پابند نہ ہو بلکہ انسانوں پر انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین نافذ کرے وہ یقینا طاغوت ہے۔ایسے حکمران کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :

وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَٰفِرُونَ ﴿٤٤﴾

ترجمہ: اور جو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں (سورۃ المائدہ،آیت 44)

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:

جب کچھ دین اللہ کا اور کچھ غیراللہ کا چل رہا ہو تو ایسا کرنے والوں کے ساتھ قتال کرنا واجب ہے جب تک کہ صرف اللہ کا دین نافذ نہ ہو جائے۔(مجموع الفتاوی 28/469)

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s